کراچی (اوصاف نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد کراچی میں ٹریفک کے انتظامات میں ناکامی کے سبب عہدے سے ہٹایا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ڈائریکٹر پمز

