اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایپل بہت جلد اپنا سال کا سب سے سستا نیا آئی فون متعارف کروا رہا ہے۔
پہلے کہا جا رہا تھا کہ آئی فون 17e موسم بہار میں متعارف کرایا جائے گا لیکن اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے فروری میں ہی متعارف کرایا جائے گا۔
میک ویلٹ کی رپورٹ میں ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل 19 فروری کو آئی فون 17e متعارف کرائے گا۔
یہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ ایپل نے آئی فون 16e بھی 19 فروری 2025 کو متعارف کرایا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون 17e میں میگ سیف سپورٹ فراہم کی جائے گی، جو صارفین کو 25 واٹ وائرلیس چارجنگ سپیڈ فراہم کرے گی، یہ فیچر آئی فون 16e میں موجود نہیں تھا۔
ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 17e کا ڈیزائن گزشتہ سال کے آئی فون 16e جیسا ہوگا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے آئی فون میں فرنٹ کیمرہ کے لیے متحرک جزیرے کا ڈیزائن نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق فون کے اندر A19 چپ ہوگی جبکہ دوسری نسل کا ایپل C1X موڈیم اور N1 وائرلیس نیٹ ورک چپ ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔
فون کے دیگر فیچرز آئی فون 16e جیسے ہوں گے۔
آئی فون 17e کی قیمت $599 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ترلائی واقعہ: وزیرِ پاور اویس لغاری کی شدید مذمت، شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت
