اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہورہے تھے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:جواایپ پروموشن کیس: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی پر فردجرم عائد


