Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ایک اور استعفیٰ آگیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوٹس لیا تھا۔

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 250 ملین روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا چلے گئے تھے۔

کھلاڑیوں کو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرنے کے بجائے غیر معیاری رہائش دی گئی اور انہیں ایک گھر میں رکھا گیا۔

تاہم طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ کو ٹھہرایا اور عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی سے 2 سال کی پابندی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں‌:صاحبزادہ فرحان نے احمد شہزاد کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی

یہ بھی پڑھیں