اسلام آباد (اوصاف نیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 سے 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں موجود ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ، اطلاق آج سے ہوگا
