Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جنگ میں ایران کی کامیابیوں پر امریکی میڈیا کی رپورٹ جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

امریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کے جدید دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

سی این این نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں اردن میں جدید ترین THAAD سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دو مقامات پر تھاڈ ریڈارز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق نقصان کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں کیونکہ اماراتی ریڈار ایک عمارت کے اندر ہے۔ THAAD سسٹم کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 500 ملین ڈالر ہے۔

ساتھ ہی قطر میں تعینات ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے میں تباہ ہو گیا۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مواصلات، راڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور جلد ہی میدان جنگ میں نئے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک استعمال نہیں ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں