Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جیسے ہی معاملات بہتر ہوں گے اسی پھرتی کے ساتھ قیمتیں کم کریں گے، ہفتہ وار قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا۔ جن لوگوں نے پیٹرول کی فروخت روک کر منافع خوری کی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا۔ آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پی این ایس سی کے دو جہاز سعودی عرب کے دوسرے راستوں سے تیل پاکستان لا رہے ہیں، سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ پاکستان بڑا بحری جہاز بھی بھیجے تو اس پر بھی تیل بھجوائیں گے۔
مزید پڑھیں:11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں