Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، مشرق وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں

(اوصاف نیوز)امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی گئی جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی، عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ، 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہے، سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی جبکہ 60 فیصد مخالف ہیں۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے، وزیر پیٹرولیم

یہ بھی پڑھیں