دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان ایک بار پھر باﺅلرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق چکرورتی پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے اسپنر ابرار احمد بدستور تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی اپنی 12ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب سے بڑی خبرآگئی، جانیںاہم تفصیلات


