لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے جھوٹی خبریں چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
جھوٹی خبریں چلانے پر چینل اور صحافی کو نوٹس بھیجا گیا۔ سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔
قانونی نوٹس میں سلمان مرزا نے مذکورہ صحافی اور چینل سے معافی مانگنے اور چینل کے تمام پلیٹ فارمز سے خبریں حذف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے اپنی نیوز رپورٹ میں سلمان مرزا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کینڈی کے ایک ہوٹل میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر تصدیق شدہ اور گمراہ کن قرار دیا۔
بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں نشر کرنا بدنیتی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ٹاپ اسپنر ابرار احمد کی بڑی کامیابی،شائقین کے لیے بڑی خبر
