تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر آج حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔
چینی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حملے اور نیتن یاہو کی مبینہ موت کی تصاویر اور معلومات وائرل ہو رہی ہیں، خاص طور پر X (سابقہ ٹویٹر) پر صارفین کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہیں۔
اب یہ تصویر اصلی ہے یا اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔
اس واقعے کے بعد اسرائیل میں فوری طور پر سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ خبر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں سنسنی پیدا کر رہی ہے اور کئی ممالک نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ کس نے کیا اور اس کے نتیجے میں دیگر کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ اسرائیل میں صورتحال نازک ہے اور بین الاقوامی میڈیا اس واقعے پر فوری رپورٹنگ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس: پاکستان میں غذائی صورتحال اور برآمدات کا جامع جائزہ


