اسلام آباد(اوصاف نیوز)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی چار دن سستے ہونے کے بعد پھر مہنگے ہوگئے۔پاکستانی کرنسی میں تقریباً2790 روپے مہنگا ہو گیا،
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مہنگا ہوکر 523762 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کے بھائو 857 روپے کے اضافے سے 449041 روپے ہوگیا۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 128 روپے بڑھ کر 8569 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 5019 ڈالر کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:25 مارچ تک مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی


