Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، جانیں فی لیٹر کتنا ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اور ممکنہ طور پر تاریخی اضافے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا آئندہ دو روز میں اپنی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا جب کہ حتمی منظوری شہباز شریف دیں گے۔

حکومت قیمتوں میں اضافے کو مرحلہ وار نافذ کرنے یا سبسڈی کے ذریعے موجودہ سطح کو برقرار رکھنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا چکا ہے جب کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے نیا فلائٹس شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں