Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کیا الیکشن ملتوی ہوگا؟ بلوچستان سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے حلقہ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

نجی ٹٰی وی کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حلقہ این اے 256 خضدار میں 5 اپریل 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق خضدار اور اس کے گردونواح میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے۔ زہری، ملاح، وڈھ، نال اور خضدار کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق قبائلی کشیدگی اور سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ووٹرز، پولنگ عملے، امیدواروں اور انتخابی سامان کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی مشکل ہے۔ قلات رینج کے ڈی آئی جی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی اس موقف کی تائید کی ہے اور سیکیورٹی وسائل کی کمی اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ 2026 کو ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی۔ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) کے استعمال اور اہم شاہراہوں پر حملوں کا بھی خطرہ ہے جس سے علاقے میں عدم تحفظ کی فضا مزید بڑھ سکتی ہے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد نہ صرف عوام کے جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

خط میں بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے پر فوری غور کیا جائے اور ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:پشین سے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں