Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ، یو اے ای میں درجنوں شہری گرفتار

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانوی سیاح، متحدہ عرب امارات میں مقیم شہری اور جہاز کا عملہ شامل ہے۔ گرفتار افراد میں سے کچھ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات سے باہر نہ جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر وصول کرنا بھی جرم ہے اور تصاویر وصول کرنے کی سزا 10 سال قید اور 200,000 درہم جرمانہ ہو سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے قبل 240,000 برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے۔ ایران عراق جنگ شروع ہونے کے بعد خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:چین میں ہولناک سانحہ ،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں