Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خبر، امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر میں ہولناک تصادم، ویڈیو وائرل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کے طیارے اور یو ایس آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں خوفناک تصادم کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ ویڈیو این ٹی ایس بی کی تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔

امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 اور آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیارے قریب آتے، آپس میں ٹکراتے اور پھر دریائے پوٹومیک میں گرتے ہیں۔ تصادم کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور ملبہ دریا میں گر گیا۔

ویڈیو کو این ٹی ایس بی کی سماعتوں میں بطور ثبوت پیش کیا گیا ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کی اونچائی اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے مسائل کو اہم وجوہات کے طور پر بتایا جا رہا ہے۔

امریکی حکام اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی ایوی ایشن کی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک ہے، جس نے ہوائی اڈے کی حفاظت اور فوجی پروازوں کے آپریشن کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آئی پی ایل کے مہنگے ترین آل راؤنڈر پر بڑا ایکشن، بولنگ پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں