اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے ملک بھر کے تمام چیف سیکرٹریز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کی 304.12 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اوگرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، اوگرا نے ملک بھر میں مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا ہے، سرکاری قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں، تمام صوبوں میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ایل پی جی پلانٹس کے معائنہ میں مصروف ہیں، اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ چیف سیکریٹریز کو تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا کا بڑا فیصلہ، بجلی مہنگی ہونے کا امکان، صارفین کے لیے اہم خبر
