کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق گزشتہ روز اختر آباد میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹنے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں 47 گھنٹے سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے اضلاع مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن، ہزار گنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، خضری اور نوہسار میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اختر آباد میں متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور متبادل پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ اور اس کے گردونواح کو گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخواسے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول
