Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گاڑیاں سستی ہوں گی یا مہنگی؟ آٹو سیکٹر کی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) SIFC پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری نہ صرف مقامی مانگ کو پورا کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر ترقی اور توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔ آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 500,000 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

فروری 2026 میں، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سال بہ سال 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ مسافر گاڑیوں کی فروخت فروری 2026 میں 13,388 یونٹس رہی جو صنعتی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔

مضبوط پیداواری صلاحیت اور بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم شعبہ بن رہی ہے۔

پاکستان میں صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی SIFC کی حمایت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے؟

یہ بھی پڑھیں