Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نےکل سے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بلوچستان میں کل شام سے صوبے کے مغربی اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل سےخیبرپختونخوا میں بھی بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونےکی پیشگوئی کر دی ہے، خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل کے دوران پشاور، سوات، چترال اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کے باہر پولیس اہلکار پر حملہ ہو گیا

یہ بھی پڑھیں