اسلام آباد( نیوز ڈیسک) راولاکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض رابطہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موسمی شدت کی وجہ سے پونچھ کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
درخت گرنے کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم احکامات جاری
