Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دسویں جماعت کا پرچہ لیک آؤٹ ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

(اوصاف نیوز)کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

آج بھی  دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا جب کہ پرچے کے ساتھ سوشل میڈیا پر جوابات بھی گردش کرنے لگے۔

کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ
سوشل میڈیا پر وائرل پرچے کا عکس

واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:7دن انٹرنیٹ سروس بند رہے گی پی ٹی سی ایل نے بڑا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں