لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے کا گندم مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں سے فوری طور پر 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری شروع کی جائے۔ ان کی ہدایات پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10 بوری گندم فراہم کی جائے گی۔
حکومت نے کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ گندم کی خریداری کے 72 گھنٹے کے اندر کسانوں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے ’’ورک ود پنجاب گورنمنٹ‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایگریکلچر گریجویٹس اور دیگر نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کو کسی صورت متاثر نہیں کیا جائے گا اور زرعی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں زرعی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور حقیقی زرعی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:زائرین کیلئے وزیر داخلہ کا اہم فیصلہ،مکمل تفصیلات
