کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے سونے کی قیمتیں مسلسل نئی ریکارڈ سطح کو چھو رہی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں چار ہزار چھ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت چار لاکھ ننانوے ہزار نو سو باسٹھ روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تین ہزار نو سو اڑتالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ چار لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو چھتیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس قیمت چھیالیس ڈالر اضافے سے چار ہزار سات سو چھہتر ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کا کردار نمایاں،ٹرمپ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا





