اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت کی۔
ملزمان فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے گئے۔ ملزم کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے۔
نعیم پنجوٹھہ کی درخواست پر آج دلائل نہ ہوسکے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام ملزمان کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ تمام درخواستوں کی بنیاد ایک ہے اس لیے ان پر الگ سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔
عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں درج ہے۔
مزید پڑھیں:جمیل فاروقی کیس ہار گیا،بیوی کا عدالت کے رو برو بیان، ناروا سلوک کی تصدیق،والدین کیساتھ جا نے کی اجازت
