لودھراں(اوصاف) بیوٹی پارلر میں گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بننے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق، مقتولہ کو اس کی شادی سے محض ایک گھنٹہ قبل اس کے کزن نے قتل کیا، جس کے بعد ملزم نے چھری کے وار کر کے خودکشی کی بھی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ واقعے کا مقدمہ ملزم اور اس کے والد سمیت چار افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :سفارت کی میز، جنگ کا سایہ

