Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کیا آپ اہل ہیں؟ فیول سبسڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے فیول سبسڈی پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو 2 ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس سکیم کے تحت موٹر سائیکل مالکان سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے افراد کی مدد کرنا ہے جو مہنگے ایندھن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

پنجاب میں درخواست دہندگان مریم کو زین موبائل ایپ اور https://mkb.punjab.gov.pk/Account/login کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جس نے یہ عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔

ہر صوبے نے رجسٹریشن کے لیے علیحدہ پورٹل متعارف کرایا ہے۔ درخواست دہندگان کو بنیادی معلومات فراہم کرکے اپنی اہلیت کی جانچ کرنی ہوگی اور رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگا۔

سندھ کے لوگ https://fsp.excise.gos.pk/home/bike_subsidies لنک پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ لنک https://pfsp.admin.gok.pk/public/check-eligibility خیبرپختونخوا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جب کہ بلوچستان کے لیے http://excise.gob.pk/apply.html اور گلگت بلتستان کے رہائشی اس لنک https://fsp.pmrugb/ پر ایندھن کی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف آفیشل پلیٹ فارم استعمال کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر تصدیق شدہ لنکس پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عارضی ریلیف مل سکتا ہے اور کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکام نے اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پروگرام کے لیے درخواست دیں تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
مزید پڑھیں‌:سنسنی خیز مقابلہ،گلیڈی ایٹرز کا زبردست وار

یہ بھی پڑھیں