Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں اور ساتھ تنخواہ بھی ، حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور(اوصاف نیوز) ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں، 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگا ئی کا طوفان ،گھی 70 روپے، کوکنگ آئل 40 روپے فی لیٹر

یہ بھی پڑھیں