اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت روکنے کے لیے کارروائی کر دی۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ہنگامی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی درخواست کے مطابق، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے لوگوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ہیں جو غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ طبی ادویات کی آن لائن فروخت میں ملوث پائے گئے تھے۔
پی ٹی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے غیر قانونی ادویات کی فروخت سے متعلق آن لائن مواد تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ رپورٹ شدہ پیجز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ فعال طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ وہ متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ موثر تعاون جاری رکھنے اور صحت عامہ کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قابل اطلاق قوانین کے تحت بروقت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں:اکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟
