Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وائٹ ہاؤس میں فائرنگ پر اظہار افسوس،صدر ،وزیراعظم

اسلا م آباد(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے فائرنگ کے واقعے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےمحفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی کی گھناؤنی شکل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں :ایک لمحے کے رحم و کرم پر دنیا

یہ بھی پڑھیں