Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

میرپورخاص، خودکشی کرنیوالی میڈیکل طالبہ دباؤ کا شکار تھی

کراچی(اوصاف نیوز)میڈیکل طالبہ کی موت کی تحقیقات میں تیزی آگئی، پی ایم اینڈ ڈی سی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اہلخانہ سے ملاقات کی،صدر پی ایم ڈی سی نے طلبا کو مشورہ دیا کہ اگر ادارہ جاتی نظام ناکام ہو تو وہ براہِ راست پی ایم اینڈ ڈی سی ہراسمنٹ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں.

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل طلبہ کے حالیہ خودکشی کے واقعات، بشمول محمد میڈیکل کالج میرپورخاص کی تیسری سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی افسوسناک موت کی تحقیقات کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہے.

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو کیس کی متوازی تحقیقات کر رہی ہے.

اس سلسلے میں پی ایم اینڈ ڈی سی کی ایک سینئر افسرکو متاثرہ خاندان کے گھر بھیجا گیا اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کی گئیں.خاندان کے مطابق مرحومہ واقعے سے قبل کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، جس کی وجہ مبینہ طور پر بعض افراد، بشمول ساتھی طلبہ کی جانب سے مسلسل ہراسانی بتائی گئی ہے.

انہوں نے کالج انتظامیہ کو شکایات بھی کیں تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، متعلقہ مواد اور ابتدائی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، صدر کی براہِ راست نگرانی میں کونسل نے ادارے اور متعلقہ حکام سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں:بینک آف پنجاب کا شاندار مالیاتی اعلان، پہلی سہ ماہی میں منافع میں 155 فیصد اضافہ

یہ بھی پڑھیں