Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس : بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار

اسلام آباد ( اوصاف نیوز )ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

جس کے بعد رجسٹرار بینکنگ کورٹ آفس نےچالان کی اسکروٹنی شروع کر دی ، رجسٹرار آفس چلان کی اسکروٹنی کرکے عدالت میں پیش کرے گا۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی نے اعتراض اٹھایا کہ چالان جمع ہونے کے باوجود انہیں کاپی فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے رجسٹرار کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “میں نے اس حوالے سے چیٹ جی پی ٹی سے بھی پوچھا مگر وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں ملا کہ رجسٹرار کس قانون کے تحت چالان روک کر بیٹھا ہے۔”

اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے پی ٹی آئی وکیل کے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “اگر وکیل صاحب چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ رہے ہیں تو میں انہیں کیا جواب دوں؟ شاید انہیں معلوم نہیں کہ خصوصی عدالتوں کے ضابطے کے تحت چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا، “میں یہاں آپ کو قانون سمجھانے کے لیے نہیں آیا۔”

پراسیکیوشن کے مطابق چالان جمع کرایا جا چکا ہے تاہم اس وقت رجسٹرار آفس میں اس کی فنی جانچ پڑتال جاری ہے، جس کے باعث اسے باقاعدہ طور پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 11 مئی 2026 تک ملتوی کر دی ہے،اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان کی نقول فراہم کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :کھنہ پل کے قریب مارکی ڈی سیل کرانے کی جعلی کوشش ناکام، نجی ٹی وی رپورٹر گرفتار

یہ بھی پڑھیں