Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

’’آنکھیں بند کرو، رقم ڈبل‘‘شہری لالچ میں بڑی رقم سے محروم ہوگیا، نوسرباز کو گرفتار

(اوصاف نیوز)’’آنکھیں بند کرو اور رقم ڈبل ‘‘  لالچ نے شہری کو بڑی رقم سے محروم کردیا ہے ۔لاہور میں ٹبی سٹی کے علاقے میں پولیس نے معصوم شہریوں کے ساتھ نوسربازی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شہریوں کا پیچھا کرتا اور موقع ملنے پر انہیں جھانسا دے کر رقم ہتھیا کر فرار ہو جاتا تھا۔ملزم شہری کو اسٹاپ پر کھڑا دیکھ کر اس کے قریب آیا اور باتوں باتوں میں اعتماد بحال کیا۔

ملزم نے شہری کو کہا کہ اگر رقم ڈبل کرنی ہے تو وہ اسے رقم دے اور 100 قدم آنکھیں بند کر کے چلے، جس پر شہری اس کے جھانسے میں آ گیا۔پولیس کے مطابق شہری نے ملزم کو ایک لاکھ روپے نقد دیے، تاہم جب شہری نے آنکھیں کھولیں تو ملزم رقم لے کر موقع سے فرار ہو چکا تھا۔

متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے انسداد کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:کالعدم تنظیم سے تعلق اور بھرتیوں کے الزام میں لاہور سے CTD نے یوٹیوبر گرفتار کرلیا، اہلخانہ کی الزامات کی تردید

یہ بھی پڑھیں