Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کی نئی قیمت جانیے

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی عالمی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

بازار کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں، جس سے خریداروں کے لیے خریداری کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں