Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جعلی عامل گھر کا صفایا کر گیا، مقدمہ درج

سرگودھا(اوصاف نیوز) علاقے لیاقت کالونی میں جعلی عامل میاں بیوی نے دھوکہ دہی کے ذریعے ایک گھر کا صفایا کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان نے خود کو عامل ظاہر کرتے ہوئے گھر کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے گھر اور کاروبار پر کالا جادو کیا گیا ہے، جس کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے “کالا جادو کے توڑ” کے بہانے گھر میں موجود نقدی اور قیمتی زیورات اپنے قبضے میں لے لیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اہلخانہ کو اس وقت شک ہوا جب ملزمان واپس نہ آئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ایسے جعلی عاملوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں۔
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ, دولہا ٹریکٹر پر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں