Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

امریکی طیارہ ہائی وے پر گرکر تباہ ،ایک شخص ہلاک

ٹیکساس(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق طیارہ ٹیکساس کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ہائی وے پر گرکر تباہ ہوا،نجی طیارے میں 6افراد سوار تھے،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

چندروز قبل امریکی ریاست میسوری میں طیارہ حادثے میں 12 افرادہلاک ہوئے تھے،بٹلر،میسوری میں ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوائی جہاز کےحادثے کے بارے میں اس میں سوارتمام 12 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں11 اسکائی ڈائیورز اور پائلٹ شامل ہیں۔ امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ بھی واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ کےمطابق پائلٹ نےکامیابی سے ایجیکٹ کرکےاپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔بیٹنگ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں