Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیر خزانہ کا300 ملین ڈالرزکے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال300 ملین ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیےجائیں گے۔

وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بانڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان رواں سال300 ملین ڈالرز کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، پانڈابانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیےجائیں گے، چین سرمایہ کارپانڈابانڈزسےمستفید ہوں گے۔
17 مزیدپڑھیں :اشیائے خور و نوش سستی ہوگئیں
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بانڈزکی فروخت سے پاکستان کی فنڈنگ کےذرائع وسیع ہوں گے، باندزکی فروخت سے سرمایہ کاروں کونئی مارکیٹ میں رسائی ملےگی، چین دنیاکی دوسری بڑی اورگہری بانڈمارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر250سے300ملین ڈالرکےبانڈزجاری کیےجائیں گے، بعدازاں پانڈا بانڈز کےحجم میں اضافہ کیاجائےگا، کیش بیلنس بہتر ہےحکومت تمام قرض بروقت ادا کرےگی، ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ کاامکان نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہےہیں، سمت درست ہے، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کم ازکم 3سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لے گا، امید ہے اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں