Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

17 اشیائے خور و نوش سستی ہوگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )رمضان المبارک کے دوران 17اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آگئی ،وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کی شرح نیچے آئی ہے۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، چینی، آٹے، اور ماش کی دال سمیت 17 اشیائے خور و نوش سستی ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

آج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی آئی ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کمی آئی۔ پیاز بھی 50 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی۔
مزیدپڑھیں :کیاعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والے ہیں؟
20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی آئی۔ انڈے، مسور کی دال، مونگ کی دال، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی کم ہوئی۔

دوسری طرف بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت اور گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 25 اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں