Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سینیٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے والے 6 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینیٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے والے6 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے۔

14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں یوسف رضا گیلانی سمیت متعدد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ سندھ سے جام سیف اللہ اور اسلم ابڑو کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
مزیدپڑھیں :سینیٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے والے 6 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
اس کے علاوہ بلوچستان سے عبدالقدوس، دوستین ڈومکی اور عبدالشکور کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی کردیا گیا۔

14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی نشست سے 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور جام سیف اللہ 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔

بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کی 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے قدوس بزنجو 23، مسلم لیگ (ن) کے دوستین ڈومکی 17 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شکور غیبزئی 16 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں