Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

صنعتوں سے سالانہ 225 ارب روپے کے اضافی بجلی کے بلوں کی وصولی کا انکشاف

اسلام آباد: صنعتوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ 225 ارب روپے اضافی وصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعتوں سے سالانہ 225 ارب روپے اضافی بجلی کے بل وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ وزیر بجلی اویس لغاری صنعتوں سے بجلی کے اضافی بل وصول کرنے کی پالیسی سے ناخوش ہیں۔

 مزید پڑھیں: حکومت نے گزشتہ 2 ماہ میں بینکوں سے47 کھرب روپےاضافی قرضہ لیا

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق صنعتیں محفوظ صارفین کو 200 ارب کی سبسڈی دے رہی ہیں، صنعتیں بجلی کی اصل قیمت سے زیادہ بل ادا کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے اس زائد بلوں نے صنعت کو غیر مسابقتی بنا دیا ہے اور حکومت صنعتوں سے کراس سبسڈی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحفظ یافتہ صارفین کو سوشل سیکیورٹی پروگرام کے ذریعے سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے کیونکہ بجلی کے زائد بلوں سے ملکی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، لاگت کی وصولی کی پالیسی سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں