Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پاکستان ریلویز کیجانب سےعید اسپیشل ٹرینوں کا آج سے آغاز

لاہور(نیوزڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب کےلیےعید اسپیشل ٹرین آج چلائی جا رہی ہے۔

عیداسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سےراولپنڈی کےلیےروانہ ہوگی، 11 بوگیوں پرمشتمل ٹرین صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، ٹرین میں ساڑھے 8 سو سےزائد مسافر سفرکرسکیں گے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں کے سہولت کے پیش نظر ایڈوانس بکنگ اس وقت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کیلئے درخواستیں طلب

دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد میں کام کرنے کے لیے مختلف شہروں سے آئے افراد کی عید منانے آبائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں