ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ، جس کے بعد کل عید الفطر منائی جائے گی۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 2 درجن سے زائد شہادتیں موصول
اجلاس میں سینٹرل اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔




