اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سینکڑوں برطرف ملازمین نے احتجاج کیا،اس دوران مظاہرین کی پولیس سے مڈ بھیڑبھی ہوئی،احتجاج کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنماقادر مندوخیل کررہے تھے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق دورحکومت میں نوکریوں سے برطرف کئے گئے سیکڑوں ملازمین نے بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مذکورہ برطرف ملازمین کو2008 میں پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اور 2021میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ان کو ملازمت سے برطرف کردیاتھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مارچ،بحالی کا مطالبہ
پی ٹی آئی دور حکومت میں ملک بھر میں مختلف محکمہ جات سے نکالے گئے ملازمین کی تعدادتین لاکھ سے زائد ہےجن میں سے سیکڑوں کی تعدادمیں برطرف ملازمین عدالت کے باہر جمع ہوئے اوربحالی کا مطالبہ کیا۔
بعدازاں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاوس تک احتجاجی مارچ بھی کیا اس دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اورپولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔
واضح رہے کہ ان تین لاکھ ملازمین کی بحالی کے معاملات ابھی تک لٹکے ہو ئے ہیں ،پیپلز پارٹی کے رہنماء قادرمندو خیل مذکورہ برطرف ملازمین کی مکمل حمایت کررہے ہیں اوربدھ کو ہونے والے مظاہرے کی قیادت میں بھی انہوں نے کی اور احتجاج میں وہ سب سے آگے رہے ۔


