Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا، سفارت خانے کی درخواست پر مقدمہ درج

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک) تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواءکرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔درخواست کے مطابق عبدالواحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔
مزیدپڑھیں :ضمنی الیکشن ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ، کون آگے کون پیچھے،جانئے
غیر ملکی شہری کو اغواءکار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

یہ بھی پڑھیں