وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی لیکن اس سے کھیلوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے۔
مزید پڑھیں: 3 رکنی بینچ نےچیف جسٹس کی سربراہی میں 5 روز میں 46 کیس نمٹائے
انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلی کھیلوں کے لیے وسائل نہیں دے سکتی، محکموں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا، سب سے بڑی غلطی کھیلوں کے شعبوں کو ختم کرنا تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2025 میں پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کی بھرپور کوشش ہے، پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔





