جس سر پرائز کے لیے ان کے مداح بےقرار تھے بلآخر وہ سامنے آہی گیا۔ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا دی،عاصم اظہر نے اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے ان کا پہلا گانا کس عمر میں سنا؟اور وہ کون سا گانا تھا ۔
گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں کا طوفان آگیا اور سب نےگلوکار سے جڑی یادیں کو تازہ کیں۔ گلوکار اپنے مداحوں کی غیر مشروط محبت دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور ان سےسرپرائز کا وعدہ کیا
مزید پڑھیں: احمد علی بٹ اور جنید خان کی مکھی اور خواتین کی بات پرعدنان صدیقی کی حمایت
گلوکار نے بعد ازاں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوز کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا کہ خود کو ڈھونڈنے کے لیے پہلے خود کو کھونا ہوگا۔
اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد عاصم اظہر نے اپنے پہلے البم بےمطلب سے نیا سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جب انہوں نے ایک انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے البم کا اعلان کیا تو مداحوں نے گلوکار سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی تمام پچھلی انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں، جس پر انہوں نے کہا، یہ پہلی البم آپ سب کے ساتھ میری زندگی اور کیریئر کا ایک نیا سفر ہے۔ شروع ہونے والا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ اس نئے سفر کا آغاز بغیر کسی مطلب کے کریں۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنا براڈکاسٹ چینل شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے

