Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس، 444 پوائنٹس کی کمی

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔

آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں