اسلام آباد(نیوزڈیسک) آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجا ج اور اس کے بعد کشیدہ صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوری نوٹس لے لیا ۔صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تجاویز لینے کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،صدر پی پی آزادکشمیر چوہدری یاسین نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دن کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔
مظاہرین کو کنٹرول نہ کرنے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد ڈویثرن کو رات گئے تبدیل کردیا
آزادکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کی صورت حال پر غور کیلئے اجلاس کل ایوان صدر میں ہوگا۔ صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کشیدہ صورتحال کے حل کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
