کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی.
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی. کراچی میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 1105 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی.
119 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے، 11 گاڑیوں کے مالکان نے بروقت آن لائن ٹیکسز ادا کئے.
مزیدپڑھیں:غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز،119گاڑیوں کے کاغذات ضبط
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مہم کے مؤثر نفاذ پر محکمہ ایکسائز کے افسران کو شاباش دی اورکہا کہ ایکسائز افسران ٹھوس نتائج کے حصول کے لئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں.
انہوں نے کہاکہ مہم کا مقصد رجسٹریشن اور ٹیکس کی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ گاڑیوں کے مالکان میں جوابدہی اور ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے.ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سڑکوں پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے.
