Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

اکتوبر سے ٹیوٹا اداروں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک)ٹیوٹا اداروں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیع حسین کی زیر صدارت توٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی، انتظامی، تدریسی، لیبز کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ ویوز کی لہر، ،پنجاب میں 22 مئی سے تمام تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور شام کی کلاسیں رواں سال اکتوبر میں شروع کی جائیں گی۔ اجلاس میں ٹیوٹا کی 20 بیکار گاڑیوں کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔

چوہدری شفیع حسین نے کہا کہ مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں